سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

Aug 28, 2025 | 12:31:PM
سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے بدھ کو ایک بل منظور کیا جس کے تحت ملک بھر کے سکولوں میں موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد عائد ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق اس قانون کا اطلاق مارچ 2026 میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ہوگا۔

 اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے حد سے زیادہ استعمال کے مضر اثرات پر قابو پانا ہے۔

جنوبی کوریا ان چند ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہے جو نابالغ افراد کے لیے سمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کر رہا ہے۔

 حال ہی میں آسٹریلیا نے نوعمروں کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی ابتدائی پابندیوں کو مزید سخت کیا ہے۔

 نیدرلینڈز میں بھی موبائل فون پر پابندی کے بعد سکولوں میں طلبا کی توجہ میں بہتری آئی ہے۔

 جنوبی کوریا کے متعدد اسکول پہلے ہی موبائل فون کے استعمال پر مقامی سطح پر پابندیاں عائد کر چکے ہیں، جنہیں اب اس نئے قانون کے تحت باضابطہ شکل دی جا رہی ہے۔

تاہم مخصوص حالات میں جیسے معذور طلبا کے لیے یا تعلیمی مقاصد کے تحت ڈیجیٹل آلات کی اجازت برقرار رہے گی۔

دوسری جانب جنوبی کوریا میں بچوں کے حقوق کی وکالت کرنے والے بعض گروہوں نے اس پابندی کی مخالفت کی ہے اور اسے بچوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔