شوہر نے بیوی دوستوں کے حوالے کر دی۔۔وجہ جان کر آپ ماتھا پکڑ لیں گے

Aug 28, 2021 | 21:45:PM
شوہر نے بیوی دوستوں کے حوالے کر دی۔۔وجہ جان کر آپ ماتھا پکڑ لیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانٹیرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست اترپردیش میں شوہر نے جائیداد کے تنازع پر بدلہ لینے کیلئے  اپنے ساتھیوں سے بیوی کا ریپ کروا دیا۔دوستوں کے ساتھ ملکر بیوی پر پٹرول ڈال کر زندہ جلانے کی کوشش کی لیکن چیخ پکار سن کر لوگوں کو آتا دیکھ کر سبھی موقع سے فرار ہو گئے۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق ریاست اتر پردیش میں امیٹھی کے قصبہ بازار شکلا تھانہ علاقہ میں رہنے والی ایک شادی شدہ خاتون کے ریپ کے بعد اسے مار پیٹ کرکے جلانے کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ یہ واقعہ اس کے شوہر کی موجودگی میں پیش آیا۔ شوہر کی رضامندی سے اس کے ایک دوست نے اس کے سامنے خاتون کا ریپ کیا۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ اس واقعے کے بارے میں جاننے کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ہےرپورٹ کے مطابق بازار شکلا قصبے کی رہنے والے شادہ شدہ خاتون کا اسے کے شوہر شرون کمارر سے خاندانی تنازعہ چل رہا ہے۔ جس کا مقدمہ فیملی کورٹ میں زیر غور ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ اسی رنجش کو لیکر میرے شوہر شرون کمار ننے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایسا کیا۔ خاتون نے بتایا کہ24 اگست کو اس کے شوہر شرون کمار اپنے ساتھی رام گوپال یادو ، ببن تیواری اور ایک نامعلوم شخص کے ساتھ قصبہ میں واقعہ مکان میں گھس آئے۔مکان میں اندر آنے کے بعد شوہر اور اس کے ساتھیوں نے پہلے خاتون کی جم کر پٹائی کی اس کے بعد اس کے شوہر کے دوست ببن نے اس کا ریپ کیا۔ پھر سبھی دوستوں کے ساتھ مل کر ان لوگوں نے پٹرول ڈال کر زندہ جلانے کی کوشش کی لیکن چیخ پکار سن کر لوگوں کو آتا دیکھ کر سبھی موقع سے فرار ہو گئے۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ معلومات کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے تحقیقات کے نام پر کیس کو دبانے کی کوشش کی۔ متاثرہ نے بدھ کے روز امیٹھی پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش سنگھ کو پورے معاملے کے بارے میں اطلاع دی۔ ایس پی دنیش سنگھ کی ہدایات پر تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا  ہےمتاثرہ خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے۔خاتون نے جسے ملزم بنایا ہے اسی پر جائیداد خریدنے کا الزام ہے لیکن متاثرہ کی شکایت پر پورے معاملے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فحش فلموں کی لت،16 سالہ لڑکی حاملہ، چھوٹے بھائی سے تعلقات تھے