دوہری شہریت کے حامل سرکاری افسران کی شامت، حکومت نے ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا

Apr 28, 2026 | 23:14:PM
دوہری شہریت کے حامل سرکاری افسران کی شامت، حکومت نے ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کی شامت آ گئی، وفاقی حکومت نے ایسے سرکاری افسران کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تفصیلات طلب کرنا شروع کر دی گئیں،دوہری شہریت رکھنے والے افسران کے نام اور ان کے والدین کے نام بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی شناختی کارڈ نمبر، سروس گروپ، ایکس کیڈر، موجودہ محکمہ اور موجودہ تعیناتی کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں،افسران کے موجودہ سکیل اور پاکستان کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے کی تاریخ بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

دوہری شہریت سے متعلق تفصیلات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کو فراہم کرنے کے لیے اکٹھی کی جا رہی ہیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ نے افسران کی دوہری شہریت سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی طرح کسی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: وسیم عباس