تبادلوں کے بعد ہائیکورٹس کے ججز کی پوزیشنز سامنے آ گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)ملک بھر میں ججز کے تبادلے کے بعد ہائیکورٹس میں ججز کی پوزیشن واضح ہوگئی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی لاہور ہائیکورٹ کے ججز میں 12ویں نمبر پر آ جائیں گے۔
جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر ترین جج تھے، جسٹس بابر ستار تبادلے کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں چھٹے نمبر پر ہوں گے۔
جسٹس بابر ستار اسلام آباد ہائیکورٹ کی سینیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز تبادلے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں 16 ویں نمبر پر ہوں گی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اسلام آباد ہائیکورٹ کی سینیارٹی لسٹ میں چھٹے نمبر پر تھیں۔
یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی طرح کسی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: وسیم عباس