بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں بیوی سمیت 2 بچیاں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں بیوی سمیت 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد فوڈ پوائزننگ کے سبب انتقال کرگئے۔
پولیس کے مطابق40 سالہ عبداللہ عبدالقادر، 35 سالہ اہلیہ نسرین، 16 سالہ بیٹی عائشہ اور 13 سالہ زینب نے ہفتے کی شب دیگر رشتے داروں کے ہمراہ بریانی کھائی جس کے بعدرات ایک بجے تربوز کھالیااورچند گھنٹوں بعد ہی ان کی طبیعت بگڑگئی۔
رپورٹ کے مطابق صبح 5 کے قریب ان کو شدید قے شروع ہوگئی، ابتدائی طور پر مقامی ڈاکٹر نے طبی امداد فراہم کی لیکن طبیعت مزید بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چاروں دوران علاج چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے سے20 بچے ہسپتال پہنچ گئے
ڈاکٹر کے مطابق انہیں شدید قے اور ڈائریا کی شکایت تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ ان لوگوں نے تربوز کھایا ہے،تاہم حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرکے ہی اصل وجہ موت پتا چل سکے گا۔