سکولوں میں پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے سے20 بچے ہسپتال پہنچ گئے

Apr 28, 2026 | 14:35:PM
سکولوں میں پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے سے20 بچے ہسپتال پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چلاس کے اسکولوں میں پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے کے بعد 20 سے زائد بچوں کی حالت خراب ہو گئی، جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایم ایس ریجنل اسپتال ڈاکٹر نواب خان نے بتایا ہے کہ بچوں پر دوا کا خوف طاری ہوا جس سے ان کی حالت خراب ہوئی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اب بچوں کی حالت کنٹرول میں ہے، والدین بچوں کو دوا سے متعلق آگاہی دیں۔

ڈاکٹر نواب خان نے یہ بھی بتایا کہ بیشتر بچوں کو طبی امداد دینے کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مختلف سرکاری اسکولز کے بچوں کو دوا پلائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم سے یورپی یونین کے سینئر حکام اور  کاروباری نمائندوں کے وفد کی ملاقات