مئی میں دوبار’’بلیو مون‘‘ دیکھنے کاموقع ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مئی کے مہینے میں2 بار مکمل چاند کا نظارہ (بلیومون)دیکھنے کا موقع ملے گا۔
پہلے یکم مئی کو مکمل چاند آسمان پر طلوع ہوگا جبکہ دوسرا مہینے کے آخری دن یعنی 31 مئی کو نظر آئے گا،مئی کا بلیو مون اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے بعد ایسا نظارہ دیکھنے کے لیے 2028 تک انتظار کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ انگریزی مہینے میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودھویں کے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے،بلیو مون کی اصطلاح استعمال کرنے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے،19 ویں صدی میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے آسمان کی رنگت میں عجیب تبدیلی آئی تھی جس کے باعث مکمل چاند نیلگوں رنگ کا نظر آنے لگاتواسے بلیو مون کہا گیا۔
بلیو مون کی 2 اقسام ہوتی ہیں، ایک سیزنل بلیو مون اور دوسری منتھلی بلیو مون،سیزنل بلیو مون ایک سیزن میں 4 مکمل چاند کے تیسرے چاند کو کہا جاتا ہے،اس طرح کا بلیومون آخری بار 19 اگست 2024 کو افق پر نظر آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:چمن سیکٹر ; فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب،متعددافغان چوکیاں تباہ
منتھلی بلیو مون اس سے قبل آخری بار اگست 2023 میں دیکھنے میں آیا تھا۔