بھارت:  پٹرول کی قلت کے باعث کئی پمپس بند،لوگوں کو پریشانی کا سامنا

Apr 28, 2026 | 12:40:PM
بھارت:  پٹرول کی قلت کے باعث کئی پمپس بند،لوگوں کو پریشانی کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے حیدرآباد شہر میں ایندھن کی قلت نے عام لوگوں کو سخت پریشانی کن صورتحال سے دوچار کردیا ہے، مسلسل تیسرے دن بھی شہر کے کئی پٹرول پمپس پر اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے گاڑی مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق  زیادہ تر پمپس پر "نو اسٹاک” کے بورڈ لگے ہوئے ہیں جبکہ جہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں،خاص طور پر پرانے شہر کے کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ چمپاپیٹ اور آئی ایس سدن جیسے علاقوں میں صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے۔

 گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل نہ ملنے پر گاڑی مالکان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پمپوں کے سامنے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پائیدار معاشی ترقی کے حصول کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

دوسری جانب پمپس کے قریب گاڑیوں کا رش بڑھنے سے اہم سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہو رہا ہے جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ایندھن کی فراہمی کب معمول پر آئے گی اس بارے میں کوئی واضح اطلاع نہ ہونے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔