ثناء یوسف قتل کیس؛وکیل صفائی کی طبیعت خراب ہونے  پرسماعت ملتوی 

Apr 28, 2026 | 12:01:PM
ثناء یوسف قتل کیس؛وکیل صفائی کی طبیعت خراب ہونے  پرسماعت ملتوی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس کی سماعت وکیل صفائی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث 30 اپریل تک ملتوی ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی،اس دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا،گواہ پر جرح کے دوران وکیل صفائی کی طبیعت خراب ہوگئی۔
عدالت نے وکیل صفائی کی طبیعت ناسازی کے باعث سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میںایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت کی،سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طلباء کو بڑی سہولت مل گئی