500 ون ڈے مقابلے جیتنے پر پاکستانی ٹیم کا جشن

Apr 28, 2023 | 15:53:PM
500 ون ڈے مقابلے جیتنے پر پاکستانی ٹیم کا جشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 مقابلے جیتنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 فتوحات کرنے والی ٹیموں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔ 

ون انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 میچ جیتنے کا اعزاز پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں جیت کے ساتھ اپنے نام کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے یہ سنگ میل 949 میچز میں عبور کیا۔ اس فہرست میں آسٹریلیا 594 فتوحات کے ساتھ پہلے بھارت 539 مقابلوں میں جیتنے کے باعث دوسرے اور پاکستان 500 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فتح یاب ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کیک کاٹ کر جشن منایا اور سبھی کھلاڑی اس بڑے اعزاز پر خوش اور پرجوش نظر آئے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچ عمر گل اور دیگر سپورٹنگ سٹاف نے بھی اس جشن میں شمولیت کی۔