بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Apr 27, 2023 | 22:55:PM
بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
کیپشن: بابراعظم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرلئے، بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 277 اننگز میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
پاکستانی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 3485 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 3696 رنز بنائے ہیں،ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم 4 ہزار 800 سے زائد رنز بناچکے ہیں۔
بابر اعظم 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی اور دوسرے تیز ترین ایشین بیٹر ہیں۔
بابر اعظم مجموعی طور پر 12 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے آٹھویں پاکستانی ہیں،انضمام الحق نے 20541، یونس خان نے 17790، محمد یوسف نے 17134 انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں۔
جاوید میانداد نے 16213، سلیم ملک نے 12938، سعید انور نے 12876 اور محمد حفیظ نے 12780 رنز کئے۔
بابر اعظم یہ سنگ میل حاصل کرنے والے دنیا کے چھٹے تیز ترین پلیئر بھی ہیں، سر ویو رچرڈز نے 255، ہاشم آملہ نے 264، گریم اسمتھ نے 269 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
جو روٹ نے 275 اور ویرات کوہلی نے 276 اننگز میں 12 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ ،امریکا نے بیان جاری کردیا