تقریب حلف برداری میں تاخیر ۔۔ حمزہ شہباز کھل کر میدان میں آ گئے 

Apr 28, 2022 | 13:51:PM
حمزہ شہباز ، حلف برداری
کیپشن: حمزہ شہباز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازتقریب حلف برداری میں تاخیر پر کھل سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف کا سارا ٹبر بیمار ہو جائے تب بھی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جب حلف لینے کی باری آتی ہے تو گورنر بیمار پڑ جاتا ہے اور کبھی صدر چھٹی پر چلا جاتا ہے یہ کھیل تماشا کب تک چلاو گے۔حمزہ شہباز نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فرح خان نے کوڑیوں کے مول دو سو کنال زمین لے لی جب کہ نیازی نے توشہ خانے سے گھڑی لے کر کروڑوں میں بیچ دی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرونی سازش کے حوالے سے گورنر پنجاب بول پڑے