سلمان خان فرنٹ لائن ورکرز کی خدمت میں پیش پیش ۔۔ ویڈیو وائرل

Apr 28, 2021 | 10:30:AM
سلمان خان فرنٹ لائن ورکرز کی خدمت میں پیش پیش ۔۔ ویڈیو وائرل
کیپشن: بالی ووڈ اداکار سلمان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ہیرو سلمان خان  پچھلے لاک ڈاؤن کی طرح ایک بار پھر  ریاست مہاراشٹرمیں نا فذ لاک ڈاؤن میں لوگوں کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔   ان کاایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ فرنٹ لائن ورکروں کے لئے کھانا پیک کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی اداکار سلمان خان کورونا وائرس عالمی وبا کے خلاف جنگ میں ایک اہم کردار نبھارہے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے ایڈوانس فرنٹ کے اہلکاروں کے لئے کھانے کے پانچ ہزار کھا نے کاپیکٹ بھیجے۔ سلمان کی ٹیم نہیں بلکہ خود سلمان بھی اس کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو میں سلمان خان کومرون رنگ کی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا اس ویڈیو میں وہ خود کھانا چکھ رہے ہیں۔ کھانا چکھنے کےبعد انہوں نے ماسک پہن لیا۔ پوری ٹیم کورونا ضابطے پر عمل کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ سلمان تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے باندرہ کے ایک ریسٹورنٹ پہنچے۔ یوا سینا کے رکن راہل کنل نے ٹویٹر پر سلمان خان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں سلمان ریسٹو رینٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ سلمان نے مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا یاد رہے کہ سلمان خان گذشتہ سال لاک ڈاون میں اپنے خاندان کے ساتھ پنویل میں واقع فارم ہاوس پرتھے۔ وہیں سےوہ کورونا متا ثرین کی مدد کرتے رہے۔ اس دوران بھی ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم 'رادھے یورموسٹ وانٹڈ بھائی' کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا تھا ، جس نے کئی ریکارڈ بنائے تھے۔ فلم کا پہلا گانا ’’سیٹی مار‘‘ریلیز ہو گیا ہے۔ فلم میں سلمان کے ساتھ دشا پاٹنی ، رندیپ ہڈااور جیکی شروف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ رادھے کے علاوہ سلمان خان کے کھاتے میں ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ ، ’ کک 3‘ اور انتم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بریسٹ فیڈنگ کی تصویر۔۔۔ گندی نظر سے مت دیکھیں:نیہا دھوپیا