بریسٹ فیڈنگ کی تصویر۔۔۔ گندی نظر سے مت دیکھیں:نیہا دھوپیا 

Apr 28, 2021 | 09:48:AM
بریسٹ فیڈنگ کی تصویر۔۔۔ گندی نظر سے مت دیکھیں:نیہا دھوپیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ کی اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنی بیٹی کو  دودھ پلاتےہوئے ایک تصویر شئیر کر دی، جس پر ایک شخص نے سوال اٹھا دیا جس پر اداکارہ بولیں’’ گندی نظر سے مت دیکھو‘‘۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نیہا دھوپیا بالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں شامل ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں۔ وہ اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لئے سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی نظر آتی رہتی ہیں۔ وہیں حال ہی میں نیہا دھوپیا اپنے ایک ایسے ہی پوسٹ کی وجہ سے زبردست سرخیوں میں آگئی ہیں۔ دراصل نیہا دھوپیا نے اپنی بیٹی مہر کو بریسٹ فیڈنگ کراتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’’ کیا آپ اپنا دودھ پلاتا ہوا ویڈیو پوسٹ کر سکتی ہیں۔ ۔آپ سے عاجزی سے کہہ رہے ہیں‘‘۔ 
اس کمنٹ کو دیکھ کر نیہا نے پوسٹ لکھا ہے کہ یہ میں عموما اس طرح کے کمنٹ ڈیلیٹ کر دیتی ہوں یا نظر انداز کر دیتی ہوں۔ اس کمنٹ پر میں نے بات کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس طرح ہی ایسے لوگو ہی بریسٹ فیڈنگ کو سیکسوئیلائزیشن سے جوڑتے ہیں اور خواتین کو بریسٹ فیڈنگ کرانے کو غیر اطمینان شرمناک بناتے ہیں۔ نیہا ے لکھا ایک ماں کی مرضی ہے کہ بچے کو کہا دودھ پلائے، ہم نے دیکھا ہے کہ لوگ ماں کے دودھ پلانے کو  جنسی طریقے سے دیکھتے ہیں۔ اس وجہ سے ہمارے ملک میں ماؤں کیلئے حالات عجیب ہوجاتے ہیں۔ میں کہنا چاہوں گی کہ بریسٹ فیڈنگ کو جنسی نظر سے نہیں بلکہ نارمل انداز سے دیکھیں۔ نیہا دھوپیا نے کہا کہ ہم صرف ایک خوشحال سائیڈ دیکھتے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ایک بڑی ذمے داری اور جذباتی طور سے تھکان بھری بھی ہوتی ہے۔ ایک مان بننا بہت مشکل ہے اور وہ سب کرتی ہے جو کرنا چاہئے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ اسے لیکر سوال اٹھائے جائیں، مذاق یا ٹرول کیا جائے۔ میں ان سب سے گزر چکی ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ یہ سب کتنا مشکل ہے۔ 
 

View this post on Instagram

A post shared by Neha Dhupia (@nehadhupia)

نیہا دھوپیا کی تین سال کی بیٹی مہر ہے وہ 2019 میں ماں بنی تھیں۔ اس کے بعد ہی انہوں نے بیٹی کو بریسٹ فیڈ کراتے ہوئے تصویریں پوسٹ کی تھیں۔ نیہا نے انگد بیدی سے شادی کی ہے شادی کے بعد وہ فلموں میں تو ایکٹو نہیں لیکن سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں۔ نیہا اپنے فیملی کو ہی زیادہ وقت دے رہی ہیں۔ بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ مانی جانے والی نیہا دھوپیا نے ایک پرائیویٹ تقریب میں اپنے بوائے فرینڈ انگد بیدی سے شادی کی تھی ۔ ایسی خبریں تھیں کہ نیہا شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھیں ۔بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن  ، نیہا دھوپیا ، امرتا اروڑہ سمیت کئی اداکرائیں جو اپنی شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھیں ۔اداکارہ نیہا دھوپیا نے انگد بیدی سے شادی کے کچھ دنوں بعد ہی اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع شیئر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں کوئی نہ اپنا۔۔۔ 4بھارتی مسلمان800 سے زائد ہندؤں کی آخری رسومات ادا کرچکے