ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے علما اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی علما اور طلبہ سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
مدیر اعلیٰ جامعہ عروۃ الوثقیٰ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نسل نو کی تعلیم و تربیت کے لیے لازم قرار دیا۔
طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
طلبہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس وسیع القلبی سے ہمارے سوالات کے مدلل جواب دیے گئے وہ انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانیوالے منفی پراپیگنڈے کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے۔
طلبہ نے کہا کہ پاک فوج ہماری آن اور شان ہے اور پوری قوم سمیت دینی مکاتبِ فکر بھی اپنی افواج کے ہمراہ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔