عرفان پٹھان کی پاکستانی ٹیم کی تعریف

Sep 27, 2025 | 08:59:AM
عرفان پٹھان کی پاکستانی ٹیم کی تعریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان جو اکثر پاکستانی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اب بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کم ٹوٹل کا دفاع کرنے پر انہوں نے پاکستان ٹیم کی تعریف کی ہے جس پر شائقین حیران ہیں۔

جمعرات کو ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔

میچ کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے بنگلہ دیشی بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں پاکستان کی بولنگ لائن کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ: پاکستان نے بھارت  کو شکست دیدی

عرفان نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں پاکستان کی فیلڈنگ کو بھی سراہا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کم بیک کیا ہے۔

 بھارت سے شکست کے بعد گرین شرٹس نے سپر ف4 مرحلے میں سری لنکا اور پھر بنگلہ دیش کو ہرایا اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

اتوار کو ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔