نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ: پاکستان نے بھارت  کو شکست دیدی

Sep 26, 2025 | 10:56:AM
نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ: پاکستان نے بھارت  کو شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارتی حریف ویر چھوثرانی کو شکست دے دی۔

ٹورنامنٹ میں سیڈ نمبر 8 اشعب عرفان نے سیڈ نمبر 4 ویر چھوثرانی کو 2-3 سے شکست دی۔

بھارتی پلیئر کے خلاف اشعب عرفان کی جیت کا سکور 9-11, 4-11, 11-8, 11-8 اور 11-8 رہا۔

اشعب عرفان ٹورنامنٹ میں بھارتی پلیئر کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

ان کے علاوہ پاکستان کے نور زمان بھی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے رونالڈ پولامینو کو شکست دی، ان کی جیت کا سکور 11-4, 10-12, 11-7, 11-7 رہا۔ 

کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔