پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم بڑھا دی

Sep 27, 2022 | 23:32:PM
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم بڑھا دی
کیپشن: پنجاب حکومت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم میں 2لاکھ سے 3 لاکھ روپے اضافہ کردیا۔  

 اعلامیے کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثا کو 8 لاکھ کے بجائے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ شدید زخمی افراد،مکمل تباہ اور جزوی تباہ ہونے والے گھروں کے متاثرین کی امداد رقم میں بھی اضافہ کردیا گیا۔سیلاب میں شدید زخمی ہونے والوں کی امداد 3 لاکھ مقرر کردی گئی جبکہ سیلاب میں مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے افراد کی امداد ایک لاکھ سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی۔

جزوی متاثرہ گھروں کی مالی امداد 40 ہزار سے بڑھا کر دو لاکھ کر دی گئی،مویشیوں کی ہلاکت پر بڑے جانور کے فی کس نقصان کی مالی امداد 20 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث 3 اضلاع راجن پور ،ڈی جی خان اور میانوالی سب سے زیادہ متاثر ہوئے، تینوں اضلاع میں 37 یونین کونسلز کے 236 موضع جات متاثر ہوئے۔حکام کے مطابق ان تین اضلاع میں 4 لاکھ ایک ہزار 977 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 186ایکڑ پر موجود فصلیں تباہ ہوئیں۔