ماہرہ خان نے ’بوٹوکس‘ کروانے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Oct 27, 2025 | 21:03:PM
ماہرہ خان نے ’بوٹوکس‘ کروانے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ’بوٹوکس‘ کروانے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ ماہرہ خان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر صارفین نے دعویٰ کیا کہ ان کے چہرے میں واضح تبدیلی ہے اور انہوں نے بوٹوکس کروایا ہے۔

 کچھ صارفین کا یہ بھی خیال تھا کہ آئی برو بھی لفٹ کروائی ہیں جس کی وجہ سے ان کے خدوخال بدل گئے ہیں۔

اداکارہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ کئی بار واضح کر چکی ہیں کہ انہیں قدرتی خوبصورتی پر یقین ہے اور وہ کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔

تاہم اب اداکاروں نے سوشل میڈیا پر وائرل ان خبروں پر وضاحت دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مداح نے ماہرہ سے کہا کہ میں آپ سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتی ہوں لیکن فیس لفٹ؟

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ محبت کے لیے آپ کا شکریہ لیکن میں چہرے میں نئی تبدیلی کیوں کروں گی، ایسا کچھ بھی نہیں ہے، میرے میک اپ آرٹسٹ نے کچھ کام کیا ہے اور یہ ٹھیک نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کی بڑی مشکل حل ، وزارت خزانہ نے خوشخبری سنا دی

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: