خیبر پختونخوا میں بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد

Oct 27, 2025 | 09:45:AM
خیبر پختونخوا میں بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نئی کابینہ کی تشکیل تک خیبر پختونخوا میں بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے آئی جی، چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اعلامیہ کے مطابق ہنگامی نوعیت کی تقرریاں یا تبادلے وزیراعلیٰ کی منظوری سے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی
نئی بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں کا جاری عمل بھی عارضی طور پر معطل رہے گا، اعلامیے کے مطابق اعلیٰ افسران کو پابندی سے متعلق احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔