لانگ مارچ,وزارت داخلہ نےصوبائی حکومتوں کو خط لکھ دیا

Oct 27, 2022 | 21:21:PM
 لانگ مارچ,وزارت داخلہ,صوبائی حکومتوں, خط , پی ٹی آئی ,آزاد کشمیر , گلگت بلتستان
کیپشن: وزارت داخلہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو لانگ مارچ کے حوالے سے خط لکھ دیا،صوبائی حکومتوں کو لکھے گئے خط کی کاپی 24 نیوز نے حاصل کر لی۔

خط کے متن کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے ریاستی عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کر دیا،کسی کو زبردستی طاقت کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزارت داخلہ نے تمام صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو  بھی خط لکھ دیا ،وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے،آئین کے آرٹیکل 148 (1) کے تحت ہر صوبہ  وفاقی قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہے ،آئین کے آرٹیکل 149 (4)کے تحت وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے ۔

خط کے متن کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں،تمام سرکاری ملازمین آئین کے تحت فرائض سرانجام دینے کے پابند ہیں ،کسی حکومتی ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی،کسی قیمت پر  ریاستی آئین اور قوانین سے انحراف کی اجازت نہیں ہو گی۔

پی ٹی آئی نے 28 مارچ کو لاہور سے لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے ،خط میں کہا گیا کہ صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کو لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کو یقینی بنائیں،لانگ مارچ میں صوبائی حکومتیں آئیں اور قانون کے مطابق عملدرآمد کریں۔