'' عمران خان نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا، نیوٹرل کے لفظ کو گالی بنا دیا ''

Oct 27, 2022 | 15:41:PM
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا، انہوں نے نیوٹرل کے لفظ کو گالی بنا دیا
کیپشن: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا، انہوں نے نیوٹرل کے لفظ کو گالی بنا دیا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا محور صرف اس کی ذات ہے، عمران خان کیا کرتے رہے سب کے سامنے ہے، عمران خان تمام اداروں کو اپنے تابع کرنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو جلسے میں خط لہرانے اور جعل سازی سے روکا گیا تھا، انہوں نے سائفر کے ذریعے واردات کی، عمران خان نے شہیدوں کا مذاق بنایا، انہوں نے جعلسازی سے سائفر کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا، عمران خان نے عدلیہ پر حملہ کیا۔