ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی

Oct 27, 2021 | 14:34:PM
ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالرز ملنے کی اطلاع کے بعد ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 انٹربینک میں ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 2 روپے 47 پیسے کمی کے بعد 172 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوا، اس طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 77 پوائنٹس کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کی کمی سے 175 روپے 40 پیسے پر فروخت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی شو میں میزبان کی بدتمیزی۔۔شعیب اختر نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالرز رکھوائے گا۔ 
فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب رواں سال تیل کی مد میں پاکستان کی ایک عشاریہ دو ارب ڈالرز کی بھی مدد کرے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کو ایک اور جھٹکا۔۔ بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ