عوام کو ایک اور جھٹکا۔۔ بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ 

Oct 27, 2021 | 13:01:PM
بجلی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا
کیپشن: بجلی کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت کا عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  مذکورہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، دیگر صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔

ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت سی پی پی اے نے بجلی 2روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی ۔
نیپراحکام کا کہنا ہے کہ ستمبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 2 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا، ایل این جی کی قلت سے ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا ۔ ایل این جی کی طلب 950 اور فراہمی 660 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایم ڈی این پی سی سی کدھر ہیں۔نجی ہوٹل میں سمینار زیادہ اہم ہے یا نیپرا ۔ چیزوں کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیں ۔فرنس آئل زیادہ استعمال کیوں ہوا ہے ۔ طلب بڑھی جبکہ کچھ پلانٹس آئوٹیج پرتھے ۔

یہ بھی پڑھیں: مذہبی تنظیم کا اسلام آباد کی طرف مارچ ۔۔جی ٹی روڈ بند کردیا گیا

 این پی سی سی حکام کا کہنا ہے ستمبر میں بجلی کی طلب 7 فیصد بڑھی ہے۔
 ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن ایل این جی کی فراہمی میں رکاوٹیں ہیں ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن آپ کی طلب 950 اور سوئی گیس کو 800 ایم ایم سی ایف ڈی ملتی ہے۔
 وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اسکا مطلب کہ طلب کو نہیں دیکھا گیا۔ وائس چیئرمین نیپرا جب تک نئے ٹرمینلز نہیں بنتے ایل این جی کی فراہمی میں رکاوٹیں رہیں گی۔
 ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ پاور ڈویژن اسکا مطلب صارفین کو کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی کرتے رہنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی شو میں میزبان کی بدتمیزی۔۔شعیب اختر نے ویڈیو پیغام جاری کردیا