ٹی وی شو میں میزبان کی بدتمیزی۔۔شعیب اختر نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

Oct 27, 2021 | 10:53:AM
 ٹی وی شو میں میزبان کی شعیب اختر سے بدتمیزی
کیپشن: شعیب اختر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرکاری ٹی وی پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نےویڈیو پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا، مجھے لائیو شو میں چلے جانے کو کہہ دیا گیا۔ان کا کہنا تھا مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ڈاکٹر نعمان نے ایسا کیوں کہا، قومی ٹی وی پر ایک اسٹار کی یوں توہین مناسب نہیں۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بریک پر مجھے اندازہ ہوا کہ غیر ملکیوں کے سامنے کیا امیج جائے گا، ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ کسی طرح معاملے کو ختم کریں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ معاملے کو ختم کرنے کے لئے میں نے کہا کہ ہم مذاق کر رہے تھے، میں نے ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ کہ معذرت کر لیں لیکن جب انہوں نے معذرت نہیں کی تو میں نے شو چھوڑ دیا۔

 سابق فاسٹ باولرکا کہنا تھا میں نے معاملے کو پروگرام میں سنبھالنے کی کوشش کی مگر ڈاکٹر نعمان نے میری توہین کی، غیر ملکی اسٹارز اور قومی اسٹارز کیا سوچیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے، ڈاکٹر نعمان نے معافی نہیں مانگی اس لیے میں نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:2 سالہ بچے سے زیادتی۔۔تشدد۔۔جان سے مار دیاگیا

Multiple clips are circulating on social media so I thought I shud clarify. pic.twitter.com/ob8cnbvf90