مذہبی تنظیم کا اسلام آباد کی طرف مارچ  ۔۔جی ٹی روڈ بند کردیا گیا

Oct 27, 2021 | 11:41:AM
مذہبی تنظیم کا اسلام آباد مارچ شروع
کیپشن: مذہبی تنظیم مارچ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مذہبی تنظیم کی ریلی کے سبب گوجرانوالہ کےدونوں اطراف میں جی ٹی روڈ آج  چھٹے روز بھی بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی تنظیم کے مارچ کو روکنے کے لئے سادھوکی کے مقام پر جی ٹی روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کردیاگیا ہے اور پولیس نے کنٹینرز کے ساتھ مٹی ڈال کر پیدل گزرنے کے راستے بھی بند کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ۔۔ آج کونسی ٹیموں میں میچ ہو گا

 دریائے چناب پل سے پہلے جی ٹی روڈ  پر  12 فٹ چوڑی اور کئی فٹ گہری خندق بھی کھودی گئی ہے جس سےشہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کاسامنا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی نے مارچ کا آغاز کر دیا جو تیس اکتوبر تک اسلام آباد ہر صورت پہنچے گا دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس سامنے سے مظاہرین کو روکے گی اور لاہور اور شیخو پورہ پولیس پیچھے سے مظاہرین پر حملہ اوور ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی شو میں میزبان کی بدتمیزی۔۔شعیب اختر نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

 خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے مظاہرین کا مرید کے میں دھرنا جاری ہے جہاں مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور مرید کے سے نارووال اور شیخوپورہ جانے والی سڑکیں بھی بند کررکھی ہیں۔