جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Nov 27, 2025 | 19:05:PM
جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کی توقع  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے۔تاہم پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ۔ سیالکوٹ،نارووال، لاہور، شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان  ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات/صبح میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 10 ، لہہ منفی 09، گلگت منفی 06،زیارت منفی 04، کوئٹہ ، قالات،بابوسر ،گوپس اور استورمیں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔