28 ویں آئینی ترمیم حکومت جب بھی لانا چاہے تو لا سکتی ہے ،گورنر  خیبرپختونخوا

Nov 27, 2025 | 18:38:PM
28 ویں آئینی ترمیم حکومت جب بھی لانا چاہے تو لا سکتی ہے ،گورنر  خیبرپختونخوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر  خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں شفاف الیکشن ہو ، صوبائی حکومت پی ٹی آئی اور وفاق میں ن لیگ کی حکومت ہے لیکن پھر بھی کوشش ہوگی کہ خیبرپختونخواہ کے مسائل کو حل کریں۔پاک فوج ، پولیس اور دیگر فورس پاکستان کے امن کی خاطر قربانیاں دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے دورہ صوابی میں جہانگیرہ گریڈ سٹیشن میں افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جہاں بھی سیکورٹی فورسز نے قربانیاں دیں ہیں، وہی پر بڑا جانی نقصان ہونے سے لوگوں کو بچایا ہے ، پنجاب اور سندھ میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور یہاں پر امن کے مسئلے حل نہیں ہو رہے ،  ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اگر پنجاب میں دھاندلی کا شکوہ کر رہی ہے تو ہم ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن جائیں گے ،  پی ٹی آئی دھاندلی کا شکوہ کیوں کر رہی ہے وہ تو ایک حلقے کے علاوہ الیکشن نہیں لڑی ۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ کے الیکشن میں پریزائڈنگ افسران کس کے تھے صوبائی حکومت کے انڈر تھے کیا ان کے ساتھ اپنے محکموں والوں نے دھاندلی کی ، اگر ایسے کوئی خدشات ہے تو الیکشن کمیشن میں جانا چاہیے ہم بھی الیکشن کمیشن جائیں گے ، ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں شفاف الیکشن ہو ،28 ویں آئینی ترمیم حکومت جب بھی لانا چاہے تو لا سکتی ہے ،  آج نہیں کل نہیں تو اگلی حکومت میں لیکن 28 ترمیم آئے گی ،پی ٹی آئی کے 13 سالہ حکومت کے بعد بھی صوابی میں ترقیاتی کام نظر نہیں آ رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:میرے سامنے پنجاب میں ملزمان کو ڈھول بجا کر ہیرو بنا کر پیش کیا گیا، شیری رحمان