انٹربینک میں ڈالرمعمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں نے روپے کا بھرکس نکال دیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی اور اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 1 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،انٹربینک میں ڈالر 280.56 روپے سے کم ہوکر 280.55 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.60 روپے پر برقرار رہا ، جبکہ یورو 37 پیسے مہنگا ہوکر 328.45 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.72 روپے مہنگا ہوکر 375.10 روپے ، یو اے ای درہم 10 پیسے مہنگا ہوکر 77.40 روپے ،سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 77.56 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:31 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی