مشال یوسفزئی ، عاطف خان اور شاہد خٹک کی حفاظتی ضمانتوں میں توسیع

Nov 27, 2025 | 16:19:PM
مشال یوسفزئی ، عاطف خان اور شاہد خٹک کی حفاظتی ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے مشال یوسفزئی، عاطف خان اور شاہد خٹک کو گرفتارکرنے سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر مشال یوسفزئی، سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو 4 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے تینوں کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی ۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عاطف خان کے کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی، تینوں درخواستوں میں آئی جی خیبر پختونخوا کی رپورٹ بھی تاحال موصول نہیں ہوئی ۔
عدالت نے رپورٹ جمع نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیئے کہ فریقین ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، عدالت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر رپورٹس جمع نہیں کر سکتے تو پھر ان کیسز کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ
 بعد ازاں عدالت نے فریقین سے رپورٹ دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔