چین میں ٹرین نے 11 ریلوے مزدوروں کو کچل دیا

Nov 27, 2025 | 11:47:AM
چین میں ٹرین نے 11 ریلوے مزدوروں کو کچل دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوب مغربی چین میں ٹرین کی ٹکر سے 11 ریلوے کارکن ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق کُنمنگ لیویانگ اسٹیشن پر مزدور زلزلے کی جانچ کرنے والی ٹرین کی زد میں آگئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مزدور سٹیشن پر تعمیراتی کام میں مصروف تھے جب ٹرین نے انہیں ٹکر ماری۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹریک کو بحال کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحیقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں فلسطینیوں کیلئے خوارک کے 1 کروڑ پیکٹس کی مہم شروع