رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی کے تھانہ بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے میری بہن کو ہراساں کیا اور تشدد کیا، تھانہ بنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا کہ زیر حراست شخص کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ، خواتین،بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔