عاطف اسلم کنسرٹ، میوزیکل پروگرام کے آرگنائزرز سمیت 17 افراد  کے خلاف مقدمہ درج

Nov 27, 2023 | 11:34:AM
 گن اینڈ کنٹری کلب میں معروف گلوکار عاطف اسلم کے میوزیکل پروگرام کے آرگنائزرز سمیت 17 افراد کے خلاف تھانہ آب پارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) گن اینڈ کنٹری کلب میں معروف گلوکار عاطف اسلم کے میوزیکل پروگرام کے آرگنائزرز سمیت 17 افراد کے خلاف تھانہ آب پارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق این اوسی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس  کے مطابق عاطف اسلم سمیت دیگر گلوکاروں نے گن اینڈ کنٹری کلب میں میوزیکل پروگرم میں شرکت کی۔ 

مزید پڑھیں:  امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ،3 فلسطینی طلبہ زخمی 

ایف آئی آر  کے مطابق آرگنائزر اور اس کے ساتھیوں نے لاء اینڈ آرڈر قوائد وضوابط اور سیکیورٹی کے انتظامات نہیں کیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ رات گئے تک اونچی آواز میں اسپیکر کی آواز قریبی آبادی میں گونجتی رہی۔

اُن کا مزید کہنا  تھا کہ سیکیورٹی اور دیگر اسٹاف کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔ میوزیکل پروگرام سے شہریوں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔