بختاور بھٹو اور محمودچوہدری کی منگنی کے موقع پر لی گئی تصاویر وائرل

Nov 27, 2020 | 22:23:PM
بختاور بھٹو اور محمودچوہدری کی منگنی کے موقع پر لی گئی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلاول ہائوس کراچی میں ہونے والی تقریب میں بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرےکو انگوٹھی پہنائی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی۔بختاوربھٹو اور محمودچوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔

آصف زرداری تقریب میں شرکت کے لیے ہسپتال سے گھر پہنچے جبکہ کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک سے تقریب میں شریک ہوئے۔

منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی، مینیو میں مچھلی، چکن بروسٹ، بریانی اور کوفتے شامل تھے۔خاندان کے افراد کے علاوہ تقریب میں سو سے ڈیڑھ سو افراد شریک ہوئے۔