عیدالاضحیٰ قربانی، ایثار اور خوشیوں کو بانٹنے کا پیغام دیتی ہے:احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ قربانی، ایثار اور خوشیوں کو بانٹنے کا پیغام دیتی ہے، اور اس موقع پر ضرورت مند افراد، غزہ و فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے امتِ مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کی حقیقی خوشی اسی وقت مکمل ہوتی ہے جب معاشرے کے محروم اور نادار افراد کو بھی ان خوشیوں میں شریک کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر غزہ اور فلسطین کے مسلمان اسرائیلی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے پوری امت کو ان کے لیے خصوصی دعا کرنی چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ بھی ہماری دعاؤں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شناختی کارڈ کہاں کہاں استعمال ہوا ؟ 10 سال کا ریکارڈ چیک کریں
وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس عید کی برکت سے ملک میں امن، خوشحالی اور سلامتی عطا فرمائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر سرحدوں پر وطن کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔