عید کے دنوں میں ملک میں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

May 27, 2026 | 08:37:AM
عید کے دنوں میں ملک میں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے خبر دار  کیا ہے کہ عید کے دنوں میں ملک میں موسم شدید گرم رہے گا۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

تربت ، بہاولنگر 48 ، سبی ، دادو ، لاڑکا نہ، موئنجودڑو میں47 ، سکھر46، ملتان، ڈیرہ غازی خان 45، ڈیرہ اسماعیل خان میں  44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ لاہور42، اسلام آباد 40، پشاور38،کراچی اور کوئٹہ 36،مظفر آباد 35 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔