مشہور کار ساز کمپنی ہونڈا کی نئی گاڑی ای وی لانچ کیلئے تیار

May 27, 2025 | 18:58:PM
مشہور کار ساز کمپنی ہونڈا کی نئی گاڑی ای وی لانچ کیلئے تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر  آگئی ہے، ہونڈا کمپنی اپنی نئی ای وی لانچ کر رہی ہے۔

 تفصیلات کےمطابق سی ای او توشی ہیرو مائیبے نے بتایا تھا کہ کمپنی سنہ 2030 تک عالمی فروخت میں الیکٹرک گاڑیوں کا حصہ 30 فیصد سے بھی کم کرنا چاہتی ہے  کیونکہ ہونڈا نے سنہ 2031 تک اپنی سرمایہ کاری کو 69 بلین ڈالر سے کم کر کے 48 بلین ڈالر کر دیا ہے۔

لمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ہونڈا نئی ای وی لانچ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور وہ 0 سیریز 2026 میں سیلون کے ساتھ ڈیبیو کرے گی جو اس کی پرانی تصوراتی گاڑی کا پروڈکشن ورژن ہے،سنہ 2027 اور 2028 کے درمیان 3 الیکٹرک  ایس یو ویز  ریلیز کرے گی۔

 ہونڈا پرولاگ ایس یو وی جو جنرل موٹرز کے اشتراک کے ساتھ تیار کی گئی ہے سنہ 2028 میں ایک نئی شکل حاصل کرے گی۔

چین میں ہونڈا ڈونگفینگ اور جی اے سی  کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے اپنی الیکٹرک لائن اپ کو آگے بڑھا رہی ہے۔ نئے ماڈلز میں GT الیکٹرک سیڈان اور وائی ای پی 7 اور وائی ای ایس 7 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مغوی رکن اسمبلی شدید زخمی حالت میں کھیتوں سے مل گیا، حالت تشویشناک