اسلامی نظریاتی کونسل: کم سنی کی شادی کا معاملہ، 18 سال عمر کی حد پر مطمئن نہ ہوئی

May 27, 2025 | 18:08:PM
اسلامی نظریاتی کونسل: کم سنی کی شادی کا معاملہ، 18 سال عمر کی حد پر مطمئن نہ ہوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کم سنی کی شادی کے معاملہ پر 18 سال کی عمر کی حد پر مطمئن نہ ہو پائے، معاشرتی و سماجی برائیوں کے خاتمے کی سوچ پر تمام ارکان متفق ۔

 ذرائع کے مطابق  اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں  کم سنی کی شادی کے معاملہ پر غور کیا گیا۔اسلامی نظریاتی کونسل 18 سال کی عمر کی حد پر مطمئن نہ ہوپائی، چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اجلاس میں سن بلوغت اور 18 سال کی حد پر مختلف حوالوں سے غور کیا گیا ،اسلامی نظریاتی کونسل معاشرتی و سماجی برائیوں کے خاتمے کی سوچ پر متفق ہوئی، نکاح سے متعلق سماجی، معاشرتی اور شرعی نکتہ نگاہ کا جائزہ لیا جانا انتہائی اہم قرار دیا گیا اور  نظریاتی اجلاس میں  سر حاصل بحث ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں 5 نکاتی ایجنڈا پر سیر حاصل بحث کے بعد سفارشات مرتب کی جارہی ہیں،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات و فیصلہ جات مکمل ہم آہنگی کے بعد جاری کئے جائینگے ، نکاح کے حوالے سے سن بلوغت، معاشرتی و سماجی رویوں، مسائل اور شرعی نکتہ نگاہ کے پہلوؤں کے تحت جائزہ لیا گیا، اسلامی نظریاتی کونسل نے قومی اسمبلی  اور سینیٹ کے منظور کردہ قانونی مسودوں پر شدید اعتراض  کیا اور انہیں مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کے سیل کی بجلی بند ،سیل تندور،وہ بیہوش ہوئیں، مسرت چیمہ