اسلام آباد سے منشیات کی دبئی میں اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتار

May 27, 2025 | 14:13:PM
اسلام آباد سے منشیات کی دبئی میں اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرکے منشیات کی دبئی میں اسمگلنگ ناکام بنا دی اور مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دبئی جانے والے مسافر سے 3 کلو کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کی گئی، مسافر نے منشیات اپنے سامان میں موجود دودھ کے ڈبوں میں چھپا رکھی تھی۔

ترجمان اے ایس ایف نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ سستا، فی بوری کتنے کی ملے گی؟نیا ریٹ سامنے آ گیا