امارات میں ذوالحجہ کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے، فلکیاتی مرکز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ابوظبی میں قائم بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند 27 مئی کو دیکھا جائے گا۔
فلکیاتی مرکز کے حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ذوالحجہ کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور عیدالاضحیٰ 6 جون کو متوقع ہے،ابوظبی میں چاند دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔
فلکیاتی مرکز کے حکام کے مطابق عمان، فلسطین کے شہر القدس اور قاہرہ میں چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔