انگلینڈ میں 426 رنز  کے تعاقب میں ٹیم 2 رنز پر آؤٹ

May 27, 2025 | 09:50:AM
 انگلینڈ میں 426 رنز  کے تعاقب میں ٹیم 2 رنز پر آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز ) انگلینڈ  کا کلب میچ انٹرنیشنل  نیوز کی ہیڈ لائنز بن گیا، کلب میچ میں   ٹیم 426 رنز کے تعاقب میں صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق انگلینڈ  میں مڈل سیکس لیگ کے تیسرے درجے کی ڈویژن میں   کھیلے گئے کلب میچ میں  رچمینڈ الیون نےٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، حریف نارتھ لندن کلب نے 45 اوررز میں  426 رنزبنائے ،اس کے بعد رچمینڈ الیون صرف دو رن بنا کر آؤٹ ہوئی اور 424 رنز سے ہارگئی۔

 یہ بھی پڑھیں:تیزہواؤں کے ساتھ  پھر بادل برسنے کی پیشگوئی ۔۔۔

مڈل سیکس لیگ کے تیسرے درجے کی ڈویژن میں کھیلتے ہوئے ان کی ٹیم نے 45 اوورز میں 426 رنز بنائے اور پھر رچمینڈ الیون کو 34 گیندوں میں صرف دو رنز پرباہر کر دیا۔اب اس کے بعد بھی کھلاڑی پریشان تھے۔ کیونکہ دو میں سے ایک رن وائیڈ بال کا تھا۔ دوسرا سلپ میں ایک کیچ کے ڈراپ کے نتیجے میں بنا تھا۔