تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

May 27, 2025 | 09:11:AM
  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 سے 6 گھنٹوں میں اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی اور گردونواح میں گرد آلود ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے 

 میانوالی، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، کوٹلی،مظفرآباد، میرپور، راولا کوٹ، گڑھی دوپٹہ اور ملحقہ علاقوں میں گرد آلود ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے 

 یہ بھی پڑھیں :صبح سویرے زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

 سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، بونیر، پشاور، مالاکنڈ، مردان، صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، میرپور، دیامر، استور، ا سکردو، گلگت، ہنزہ اور شگر میں بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔

  دوسری جانب لاہورمیں درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگا،درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ، آج دن بھر سورج آگ  برساتا رہا۔

شہر قائدمیں گرمی کی شدت برقرار ہے ،  اس وقت بھی گرمی کی شدت36 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں سے   احتیاطی تدابیر اختیار  کر نے  کی اپیل کی  ہے ۔