پنجاب بھر میں انتظامی سطح پر بڑے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

May 27, 2023 | 19:01:PM
پنجاب بھر میں انتظامی سطح پر بڑے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں انتظامی سطح پر تقرر و تبادلوں کا اعلان کر دیا۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سجاد محمود بابر کو اے سی وہاڑی لگا دیا گیا، مدثر عارف کو اے سی تلہ گنگ لگا دیا گیا، محمد حیدر کو اے سی بھکر سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، سید تمثیل عباس نقوی کو اے سی بھکر تعینات کردیا گیا، عبدالحنان خان کو اے سے کمالیہ لگا دیا گیا، احمد نوید سوہری کو اے سی خانیوال لگا دیا گیا، محمد زاہد اقبال کو اے سی کوٹ چھٹہ لگا دیا گیا، محمد عابد شبیر کو اے سی کلور کوٹ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا اور ذوالفقار علی کو اے سی کلور کوٹ تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران نیازی نے ایک منصوبے کے تحت پاکستان کے ہر شعبے میں انتشار پھیلایا: احسن اقبال

ڈیپارٹمنٹل اعلامیے کے مطابق غلام مرتضیٰ کو اے سی عیسیٰ خیل تعینات کر دیا گیا، ماجد بن احمد کو اے سی چنیوٹ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، اشفاق احمد کو اے سی چنیوٹ لگا دیا گیا، اشفاق رسول کو اے سی قائد آباد سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، محمد اویس سرور کو اے سی قائد آباد لگا دیا گیا، رانا امجد محمود کو اے سی پتوکی لگا دیا گیا، مبارک علی رضا کو اے سی لیہ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، حارث حمید خان کو اے سی لیہ لگا دیا گیا، مجاہد عباس کو اے سی بہاولپور صدر لگا دیا گیا، احمد سلیم کو اے سی حاصل پور لگا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کیخلاف تقریر، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت  پر نوٹس جاری کر دیا
علاوہ ازیں محمد عثمان امین کو اے سی ہارون آباد سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، عامر محمود کو اے سی ہارون آباد لگا دیا گیا، صمد علی کو اے سی جھنگ لگا دیا گیا، محمدشکیب سرور اے سی لیاقت پور لگا دیا گیا، فرحان مجتبیٰ کو اے سی راجن پور سے او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ عنزیٰ عباسی کو اے سی دینہ تعینات کردیا گیا ہے۔