اداروں کیخلاف تقریر، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت  پر نوٹس جاری کر دیے

May 27, 2023 | 18:21:PM
اداروں کیخلاف تقریر، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت  پر نوٹس جاری کر دیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مرکزی پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوشن کو 30 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

شیر پاؤ پل پر روڑ بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقریر  اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دھشت گردی عدالت میں ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کر دی تھی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکیل  یوسف وائیں کی وساطت سے  درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سب نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو ظاہر ہونے والا رویہ ناقابل برداشت ہے: وزیر اعظم

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت  پر پراسیکیوشن کو 30 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر صحت راشد تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد  کیخلاف شیر پاؤ پل پر سڑک بند کرکے اداروں کیخلاف تقریر  اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاشم ڈوگر، چودھری اخلاق اور تیمور بھٹی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

علاوہ ازیں ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف  جناح ہاؤس حملہ  اور جلاؤ گھیراؤ   کا مقدمہ بھی درج ہے اور ڈاکٹر یاسمین راشد تھانہ شادمان نذرِ آتش کیس میں بھی ملوث ہیں۔