ہاشم ڈوگر، چودھری اخلاق اور تیمور بھٹی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

May 27, 2023 | 16:46:PM
ہاشم ڈوگر، چودھری اخلاق اور تیمور بھٹی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک کے بعد ایک تیار، ہاشم ڈوگر، چودھری اخلاق اور تیمور بھٹی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر، چودھری اخلاق اور تیمور بھٹی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مزمت کرتےہیں، فوجی جوان اپنی زندگیاں قربان کر کے وطن پاک کی حفاظت کرتے ہیں، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، 9 مئی کو دلخراش واقعات پیش آئے، عمران خان کو بھی غلط باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزا ملنی چاہیے، ہم تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے واقعات کی پرزور مزمت کرتا ہوں: سینٹ اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم

چودھری اخلاق نے کہا کہ ذاتی مفادات سے وطن کو بچانا ہے، میرے بھائی نے 3 سال بھارت میں قید کاٹی، ہم پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں، ہم 9 مئی کا دن نہیں بھول سکتے، افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنی جانوں کی قربانیاں دیں، ہم تحریک انصاف سے علیحدگی اختیاکر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس  تیور بھٹی کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی بھی سیاسی لائحہ عمل کا حصہ نہیں ہوں گے، 9 مئی کے واقعات کی مزمت کرتے ہیں، ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں گے،  ہم تحریک انصاف سے لا تعلقی کا اعلان کرتےہیں۔ْ