9 مئی کے واقعات کی پرزور مزمت کرتا ہوں: سینٹ اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم

May 27, 2023 | 16:01:PM
 9 مئی کے واقعات کی پرزور مزمت کرتا ہوں: سینٹ اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سینٹ میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مزمت کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹ میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر سینٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر میرا فرض ہے کہ اس مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کروں، مجھے یقین ہے کہ میری ساتھی سینٹرز بھی اس بڑے مقصد میں میری مدد کریں گے، سیاسی قیادت افراتفری اور بے یقینی کو ختم کر کے جمہوریت کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے، سنجیدگی اور معاملہ فہمی سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنا ہو گا۔؎

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا احتساب شروع ہوچکا، اب بچنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے: ریحام خان

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مزمت کرتا ہوں، شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں، مفروضوں سے ہٹ کر سنجیدہ تحقیقات کرنے کے بعد ملوث افراد کے خلاف سخت کانونی کارروائی کی جائے۔

عمران خان سے ملاقات کے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ کافی عرصے سے خان صاحب کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا۔