سب نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو ظاہر ہونے والا رویہ ناقابل برداشت ہے: وزیر اعظم

May 27, 2023 | 16:15:PM
سب نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو ظاہر ہونے والا رویہ ناقابل برداشت ہے: وزیر اعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم سب نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو ظاہر ہونے والا رویہ باقابلِ برداشت ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم تکریم شہداء پاکستان کی پروقار تقریب میں بھرپور شرکت پر پاکستانی عوام کا شکریہ، یہ پوری قوم کی طرف سے ہمارے شہدا اور غازیوں کے لیے اظہار تشکر کا اجتماع تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے واقعات کی پرزور مزمت کرتا ہوں: سینٹ اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم

اپنی پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی ہے کہ 9 مئی کو ظاہر ہونے والا رویہ ناقابل برداشت ہے، زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کی عزت و وقار کو برقرار رکھتی ہیں،  جنہوں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی قربانی پیش کی تاکہ ان کے ملک کے مرد و خواتین امن سے رہ سکیں۔