راجہ خرم نواز کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

May 27, 2023 | 15:18:PM
راجہ خرم نواز کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما راجہ خرم نواز نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق راجہ خرم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کی کہ سیاست سے دست بردار ہو رہےہیں، افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، واقعات میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،انہوں نے کہا کہ9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا اور  پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہوتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے کمی؟