بھائی نے بھائی کو قتل کر کے لاش کنوئیں میں پھینک دی۔وجہ کیا بنی؟

May 27, 2022 | 09:31:AM
بڑے کے ہاتھوں چھوٹے بھائی کا قتل، فائل فوٹو
کیپشن: بڑے کے ہاتھوں چھوٹے بھائی کا قتل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں ویڈیو گیم کھیلنے کے موبائل نہ دینے پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں 16 سالہ لڑکے نے ویڈیو گیم کے لئے موبائل نہ دینے پراپنے 11 سالہ چھوٹے بھائی کوقتل کردیا اورلاش کنوئیں میں پھینک دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان موبائل پرویڈیو گیم کھیلنے کے لئے جھگڑا ہوا جس کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کے سرپرپتھر مارکرقتل کردیا۔

  بھائی کوقتل کرنے کے بعد لڑکے نے اپنے والدین سے جھوٹ بولا کے چھوٹا بھائی اپنے آبائی علاقے چلا گیا ہے تاہم جب والدین نے معلومات حاصل کیں اورجھوٹ سامنے آیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔ والدین کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    سلمان صوفی پرائم منسٹر اسٹریٹجک ریفارمز کا سربراہ مقرر