روس کی تمام تر توجہ ایران کی مدد کے بجائے یوکرین کی جنگ پر مرکوز ہے:امریکی وزیرخارجہ

Mar 27, 2026 | 09:10:AM
 روس کی تمام تر توجہ ایران کی مدد کے بجائے یوکرین کی جنگ پر مرکوز ہے:امریکی وزیرخارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں روس کی تمام تر توجہ ایران کی مدد کے بجائے یوکرین کی جنگ پر مرکوز ہے۔

مارکو روبیو نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا کے اتحادیوں کو آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے آگے آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بھاگنے نہیں دیں گے: ایران

قبل ازیں برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ مغربی انٹیلیجنس کے مطابق روس ایران کو ڈرونز، دوائیں اور خوراک بھیج رہا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کی جانب سے ایران کو ڈرونز کی فراہمی کا مرحلہ مارچ میں شروع ہوا، روس سیٹلائٹ امیجنگ اور انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔